Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / رام اور سیتا پر ریمارک کے بعد فساد ، اوڈیشہ کے ٹاؤن میں کرفیو

رام اور سیتا پر ریمارک کے بعد فساد ، اوڈیشہ کے ٹاؤن میں کرفیو

بھدرک (اوڈیشہ) /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھگوان رام اور سیتا کے تعلق سے سوشیل میڈیا پر کئے گئے مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے بعد فساد پھوٹ پڑا ۔ اوڈیشہ کے ایک ٹاؤن بھدرک میں پھوٹ پڑنے والا فرقہ وارانہ فساد دیگر علاقوں سے پھیل گیا ۔حکام نے کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ بھدرک سپرنٹنڈنٹ پولیس دلیپ داس نے کہا کہ ٹاؤن کے کئی علاقوں میں تشدد کے تازہ واقعات پیش آئے ہیں ۔ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ اس ٹاؤن میں کل تشدد کے واقعات کے بعد حکام نے چوکسی اختیار کی تھی ۔ بھگوان رام اور سیتا کے بارے میں سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرے کے خلاف ایک گروپ نے احتجاج کیا تھا ۔ تشدد کو روکنے کیلئے پیس کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا ۔ تاہم پیس کمیٹی کا اجلاس ناکام ہونے کے بعد ایک ہجوم نے پولیس عملہ پر حملہ کیا اور سنگباری شروع کردی ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر سدھاکر جینا زخمی ہوئے ۔ ان کی گاڑی کو نقصان پہونچا ہے ۔ ایک گروپ نے قابل اعتراض ریمارکس کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا ۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT