Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / رام جنم بھومی میں رام مندر کی تعمیر ضرور ہوگی: سروپانند

رام جنم بھومی میں رام مندر کی تعمیر ضرور ہوگی: سروپانند

اجین۔ 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوارکا پیٹھ شنکراچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بھگوان رام کی پیدائش ہوئی وہاں رام مندر کی تعمیر ضرور کی جائے گی۔سروپانند نے کل یہاں سنستھ کے دوران منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان پہلے کہتے رہے رام للا ہم آئیں گے اور مندر وہیں بنائیں گے پھر کہا مندر کہیں بنائیں گے اور اب کہہ رہے ہیں مندر نہیں بنائیں گے ، لیکن جہاں بھگوان رام کی پیدائش ہوئی ہے ، وہاں رام مندر کی تعمیر ضرور کی جائے گی۔ انہوں سائیں بابا پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رام کے متوازی سائیں بابا کو کھڑا کر دیا گیا ہے ، سائیں چالیسا، سائیں بابا کا مجسمے بٹھا کر انہیں رام کا متبادل بنا دیا گیا ۔ ہے ۔ ہندوستان کو آزادی ملی اور اسے سیکولر ملک قرار دیا گیا، لیکن ہندوستان کے قومی شکل کو غائب کر دیا گیا۔ اب اگر بچوں میں رام کی خصوصیات لانی ہوں تو تمام اسکول وکالجوں میں رام کی تصویر آویزاں کرائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT