Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / رام جیٹھ ملانی کی جانب سے اکھیلیش کی ستائش

رام جیٹھ ملانی کی جانب سے اکھیلیش کی ستائش

بھوپال 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف وکیل و رکن پارلیمنٹ رام جیٹھ ملانی نے آج کہا کہ چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو آج دستیاب سب سے بہتر امیدوار ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اکھیلیش سب سے بہترین دستیاب امیدوار ہیں ۔ وہ ان کیلئے کام کرتے ہیں۔ وہ اکھیلیش کیلئے آخر تک کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اکھیلیش نے اپنے والد کی بیوقوفانہ حرکتوں کو روک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کے عوام بہت عقلمند ہیں ۔ وہ بدمعاشوں کو دوبارہ اقتدار نہیں سونپیں گے ۔ ان کی خواہش ہے کہ اکھیلیش دوبارہ کامیابی حاصل کریں۔ جیٹھ ملانی نے کہا کہ اکھیلیش یادو پاک صاف امیج رکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ پھر کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں بی جے پی کو جو شکست ہوگی وہ در اصل 2019 کے لوک سبھا انتخابات کی شکست کا پیش خیمہ ہوگی ۔ وزیر اعظم مودی کی طوفانی انتخابی مہم کے تعلق سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مودی بد ترین ‘ بد ترین اور بدترین ہیں۔ ان کے پاس کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT