Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / رام جیٹھ ملانی کی پیشکش سے دستبرداری

رام جیٹھ ملانی کی پیشکش سے دستبرداری

مشورہ پر عمل نہ کرنے کی صدر کانگریس سے شکایت
نئی دہلی۔/14جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر ایڈوکیٹ اور ایم پی مسٹر رام جیٹھ ملانی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کی وکالت کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے یہ مشورہ قبول نہیں کیا کہ پارلیمنٹ کو حسب معمول چلنے دیا جائے۔ لہذا وہ اس پیشکش سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ مسٹر رام جیٹھ ملانی نے بتایا کہ 10ڈسمبر 2015 کے دن ایک مکتوب سونیا گاندھی کو روانہ کرتے ہوئے مطلع کیا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان پر شبہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی اور عدالت میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے عائد کردہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ثابت ہوجائیں گے۔ چونکہ یہ الزامات عدالت میں وضع کئے گئے جس کا راجیہ سبھا سے کوئی سروکار نہیں ہے، لہذا سرمائی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی میں خلل نہ پیدا کیا جائے۔ سابق بی جے پی لیڈرنے کہا کہ صدر کانگریس نے ان کے مشورہ پر ان سنی کردی جس کے باعث عوام میں پارلیمانی اداروں کی وقعت گھٹنے لگی ہے جو کہ ہندوستانی جمہوریت کے حق میں صحتمند نہیں ہے۔ جیٹھ ملانی نے سونیا گاندھی کو روانہ یہ مکتوب آج اپنے بلاگ پر پوسٹ کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کانگریس کو انہوں نے مفت خدمات کی پیشکش کی تھی لیکن ان کے مشورہ پر عمل کرنے سے انکار پر یہ پیشکش واپس لینے کا اعلان کردیا۔

TOPPOPULARRECENT