Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / رام دیو کی ملائم سنگھ سے ملاقات

رام دیو کی ملائم سنگھ سے ملاقات

لکھنو۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگا گرو رام دیو نے آج سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی ۔ قبل ازیں وہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد سے بھی چند دن قبل ملاقات کرچکے ہیں ۔ ملائم سنگھ اور رام دیو کی ملاقات کے وقت چیف منسٹر اکھلیش یادو ‘ سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری بھی موجود تھے ۔ پارٹی ترجمان نے اس ملاقات کو خیرسگالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رام دیو نے ریاستی حکومت کے فلاحی اقدامات کی ستائش کی ۔
ان کی اس ملاقات پر سیاسی حلقوں میں ہلچل پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT