Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رام سباریڈی کا تلگودیشم پارٹی میں ہی برقرار رہنے کا فیصلہ

رام سباریڈی کا تلگودیشم پارٹی میں ہی برقرار رہنے کا فیصلہ

عنقریب چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کا عزم، مختلف قیاس آرائیوں کا خاتمہ
حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے علاقہ رائلسیما ضلع جملا مڈگو حلقہ اسمبلی کے سینئر تلگودیشم پارٹی قائد مسٹر رام سبا ریڈی جنھوں نے دو ماہ قبل کابینہ میں اپنے حریف گروپ میں شامل قائد آدی نارائن ریڈی کو کابینہ میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور پارٹی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور کرلیا تھا یہاں تک کہ وشاکھاپٹنم میں گزشتہ دن شروع ہوئے تلگودیشم پارٹی مہاناڈو میں بھی شریک ہونے سے گریز کیا جس کی وجہ سے سبا ریڈی کے تعلق سے نہ صرف پارٹی حلقوں میں بلکہ ضلع سطح پر قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ تاہم آج اچانک اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیاکہ وہ کسی بھی صورت میں تلگودیشم پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کریں گے بلکہ پارٹی میں رہ کر وہ پارٹی قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو منوانے کی ہرممکنہ کوشش کریں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مسٹر رام سبا ریڈی نے آج حامیوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا اور صورتحال سے واقف کرواتے ہوئے مشورے حاصل کئے۔ بعدازاں کہاکہ وہ بہت جلد صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کرکے مستقبل کے مسئلہ پر بات چیت کریں گے اور بعض قائدین کی جانب سے حلقہ اسمبلی میں تعمیری کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلگودیشم پارٹی مہاناڈو میں رام سبا ریڈی کی عدم شرکت سے پارٹی قائدین میں ان کے استعفیٰ دینے اور کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں شروع ہوچکی تھیں لیکن رام سبا ریڈی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرکے تلگودیشم پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ بہت جلد چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT