Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / رام مادھو کی محبوبہ مفتی سے ملاقات تشکیل حکومت کی کوششیں تیز

رام مادھو کی محبوبہ مفتی سے ملاقات تشکیل حکومت کی کوششیں تیز

سرینگر ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر میں حکومت تشکیل دینے کے سلسلہ میں ایک ماہ سے جاری تعطل ختم کرنے کی آج عملی کوشش شروع ہوگئی۔ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سے رسمی مذاکرات کئے۔ رام مادھو چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ یہاں پہنچے اور آمد کے فوری بعد سیدھے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ گئے جہاں دونوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی۔ واضح رہیکہ پی ڈی پی لیڈر مفتی محمد سعید کی زیرقیادت گذشتہ سال مخلوط حکومت کی تشکیل میں رام مادھو نے اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ آج محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد دہلی روانہ ہوگئے اور انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ ریاست میں 8 جنوری کو صدر راج کے نفاذ کے بعد اعلیٰ سطح پر دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

TOPPOPULARRECENT