Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / رام مندر ‘ بی جے پی ایجنڈہ کا حصہ ‘ یو پی انتخابی مسئلہ نہیں : کلراج مشرا

رام مندر ‘ بی جے پی ایجنڈہ کا حصہ ‘ یو پی انتخابی مسئلہ نہیں : کلراج مشرا

بھرت پور 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رام مندر مسئلہ کو اتر پردیش میں انتخابی مسئلہ نہیں بنائیگی حالانکہ یہ مسئلہ اس کے ایجنڈہ میں شامل ہے ۔ مرکزی وزیر کلراج مشرا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنا ہمار اقومی مسئلہ ہے لیکن بی جے پی اسے یو پی کے انتخابات میں مسئلہ نہیں بنائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی ترقی اور فلاحی کاموں کے ایجنڈ ہ پر انتخاب لڑیگی اور کامیاب ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT