Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / رام مندر ‘ بی جے پی کا انتخابی مسئلہ نہیں ‘ نرنجن جیوتی

رام مندر ‘ بی جے پی کا انتخابی مسئلہ نہیں ‘ نرنجن جیوتی

بدایوں 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )  مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے آج کہا کہ رام مندر کا مسئلہ بی جے پی کیلئے انتخابی موضوع نہیں ہے لیکن یہ ایک عقیدہ کا مسئلہ ہے اور اس پر بی جے پی کا موقف نہیں بدلے گا ۔ نرنجن جیوتی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر ہمارے عقیدہ کا مرکزی مسئلہ ہے تاہم یہ کوئی انتخابی مسئلہ نہیں ہے اور مسائل بدلتے رہتے ہیں لیکن عقیدہ نہیں بدل سکتا ۔ بی جے پی حکومت پر بابری مسجد کی شہادت کیلئے تنقید کی جاتی ہے لیکن اس وقت کی مرکزی حکومت نے بی جے پی کی چار ریاستوں کی حکومتوں کو بیدخل کردیا ۔ انہوں نے اتر پردیش کی سماجوادی پارٹی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں غنڈہ عناصر حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی پر ریاست کولوٹ لینے کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT