Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / رام مندر قانونی انداز میں تعمیر ہونا چاہئے : امیت

رام مندر قانونی انداز میں تعمیر ہونا چاہئے : امیت

بی جے پی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے بیک وقت انعقاد کی حامی
جئے پور ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی چاہتی ہے کہ ایودھیا میں رام مندر باہمی مذاکرات کے بعد قانونی انداز میں تعمیر کی جائے۔ وہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کا موقف واضح ہے اور اس کا گزشتہ چار لوک سبھا انتخابی منشوروں میں ذکر کیا جاچکا ہے۔ رام مندر کو قانونی طور پر بنانا چاہئے اور اس معاملے میں باہمی مذاکرات ہونے چاہئیں۔ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات کو بیک وقت منعقد کرنے کی تجاویز کے بارے میں انھوں نے کہا کہ بی جے پی اس کی حامی ہے۔ راجستھان کے سہ روزہ دورہ کررہے امیت شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس مسئلہ پر مباحث کرنے چاہئیں اور پھر اسے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT