Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / رام مندر مسئلہ کی ختم سال تک یکسوئی

رام مندر مسئلہ کی ختم سال تک یکسوئی

مسلمان حقائق کو سمجھیں ، نئی روایت قائم نہیں ہوگی :سبرامنین سوامی
ناسک ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ جاریہ سال کے ختم تک حل کرلیا جائے گا ۔ وہ شخصی طور پر اس معاملے میں مسلم رہنماؤں سے بات کریں گے ۔ وہ ناسک میں 1840 ء میں قائم کردہ لائبریری کے 175 سال کی تکمیل کے موقع پر لیکچر دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر اراضی کا سب سے اہم متنازعہ مسئلہ 2016 ء کے ختم تک حل کرلیا جائے گا اور وہ اس معاملے میں مسلم قائدین سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بھائیوں کیلئے مسجد کسی بھی جگہ منتقل کی جاسکتی ہے کیونکہ تاریخ کے مطابق یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پہلے یہاں ایودھیا میں رام مندر موجود تھا ۔ بعد ازاں ممبئی میں سنیاس آشرم کے 70 سال کی تکمیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سبرامنین سوامی نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ حقائق کو سمجھیں اور رام جنم بھومی کے مقام پر مندر تعمیر کرنے کی اجازت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملک میں دیگر مساجد کو شہید کرنے کی نئی روایت قائم نہیں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT