Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / رام مندر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت پر زور

رام مندر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت پر زور

سبرامنین سوامی نے راجیہ سبھا میں مسئلہ اٹھایا
نئی دہلی۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے آج راجیہ سبھا میں رام مندر کا مسئلہ اٹھایا اور ایودھیا میں مندر کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ میں جاری مقدمہ کی روزانہ سماعت پر زور دیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر اس مسئلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے تنازعہ سے متعلق مقدمہ کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے اس سے پہلے ماہِ مئی کے دوران بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ یہی نہیں بلکہ فروری میں سبرامنین سوامی نے سپریم کورٹ میں تازہ درخواست پیش کرتے ہوئے ایودھیا میں 1992ء میں جس مقام پر متنازعہ ڈھانچہ (بابری مسجد) کو منہدم کیا گیا، اسی مقام پر رام مندر کی تعمیر کی اجازت کیلئے ہدایت دینے کی درخواست کی تھی۔ ایک اور رکن حسین دلوائی (کانگریس) نے کشمیر میں پلیٹ گنس کے استعمال پر فوری امتناع کا مطالبہ کیا۔ یہاں تشدد پر آمادہ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اسے استعمال کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT