Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / رام مندر کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے تیار

رام مندر کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے تیار

رکن اسمبلی بی جے پی راجہ سنگھ کا بیان ۔ مقدمہ درج ہونے پر رد عمل
حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز ) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے تیار ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ سنگھ ‘ ایم بی ٹی کے سابق کارپوریٹر امجد اللہ خاں خالد کی جانب سے ان کے بیان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروائے جانے پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اپنا سابقہ بیان ان افراد کیلئے دیا تھا جنہوں نے یہ کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر وہ ملک میں تہلکہ مچادینگے ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے ہم اپنی جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں۔ یہ ان افراد کیلئے ان کی وارننگ ہے جو رام مندر کی تعمیر کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ رام مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ افراد کر رہے ہیں جو ان نوجوانوں کا دفاع کر رہے ہیں جو حیدرآباد میں بم دھماکوں کے ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ ایم بی ٹی کارپوریٹر نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف رام نومی پر ان کی تقریر کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔ راجہ سنگھ نے اس وقت ایک تنازعہ پیدا کردیا تھا جب کہا تھا کہ جو لوگ ایودھیا میں رام مندر کی مخالفت کر رہے ہیں ان کے سر قلم کردئے جائیں گے ۔ جب اس بیان پر وضاحت کیلئے کہا گیا تھا تو رکن اسمبلی نے کہا کہ ان کا بیان ان افراد کے خلاف تھا جو رام مندر کی تعمیر کی مخالفت کر ہرے ہیں۔ یہ کسی فرقہ یا فرد کے خلاف بیان نہیں تھا ۔

TOPPOPULARRECENT