Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیر کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کا مطالبہ

رام مندر کی تعمیر کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کا مطالبہ

ممبئی ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد کی لیڈر سادھوی رتھمبرا دیوی نے آج مطالبہ کیا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی جانی چاہئیے ۔ وی ایچ پی کی جانب سے منعقدہ سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی نے زور دے کر کہا کہ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کیلئے یہ وقت درست ہے اور اس کے لئے فوری پارلیمنٹ میں فوری قرارداد منظور کی جانی چاہئیے تاکہ مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوسکے ۔ریاست اترپردیش اور مرکزمیں دونوں حکومتوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے اور وہ ہندوؤں کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے رام مندر کے تعمیر کو یقینی بنائے ۔ نہ صرف مندر کی تعمیر کا سوال ہے بلکہ ملک میں ہمارے قدیم معاشرے کی شان و شوکت کو بھی بحال کیا جانا چاہئیے کیونکہ مسلمان اور عیسائیوں کے آباء و اجداد ہندو تھے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندوؤں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئیے ۔ سادھوی رتھمبرا دیوی ان تین خاتون لیڈروں میں سے ایک ہے جنہوں نے 1990 ء میں بابری مسجد انہدام تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT