Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / رام مندر کے بارے میں حکومت کا کوئی اشارہ نہیں : وی ایچ پی

رام مندر کے بارے میں حکومت کا کوئی اشارہ نہیں : وی ایچ پی

نئی دہلی۔ 21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی نے آج کہا کہ اسے حکومت کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملا ہے تاہم تنظیم کو یقین ہے کہ ایودھیا میں متعلقہ قانون سازی پارلیمنٹ میں کرکے مندر تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی  اشیاء بشمول پتھروں کی ایودھیا میں آمد کی اخباری اطلاعات کو وی ایچ پی نے معمول کی کارروائی قراردیا جو برسوں سے جاری ہے۔ وی ایچ پی نے کہا کہ وہ رام جنم بھومی مسئلہ پر عدالتی فیصلہ کا احترام کرے گی۔  وی ایچ پی قائد چمپت رائے نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ایک گوشہ میں خبروں کو ایودھیا کے سوامی نرتیہ گوپال داس سے منسوب کیا گیا ہے جو بالکل گمراہ کن اور من گھڑت خبر ہے۔ سوامی نرتیہ گوپال داس ایودھیا کے ایک قابل احترام سنت ہیں جو قانون کا احترام کرتے ہیں۔ ایودھیا میں 1990 سے ہی پتھر لائے جارہے ہیں جنہیں رام سیوک دھام میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT