Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / رام نومی کے پیش نظر پولیس کے سخت سکیوریٹی انتظامات

رام نومی کے پیش نظر پولیس کے سخت سکیوریٹی انتظامات

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) سری رام نومی تہوار کے پیش نظر حیدرآباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کئے ہیں اور سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے خصوصی طور پر نصب کئے گئے ہیں۔ 3 ہزار پولیس عملہ ڈیوٹی پر متعین رہے گا اور رام نومی شوبھا یاترا کا آغاز منگل ہاٹ سیتارام باغ سے ہوگا جو مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا سلطان بازار ہنومان ویام شالا پر اختتام پذیر ہوگا۔ 7 کیلو میٹر ریالی کے راستے کو کئی سیکٹر س میں بانٹ دیا گیا ہے اور ہر سیکٹر کیلئے ایک سینئر پولیس عہدیدار مقرر کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ریالی پر کڑی نظر رکھی جائے گی کیوں کہ امکان ہے کہ وشوا ہندو پریشد کے انٹرنیشنل جنرل سکریٹری پروین توگاڑیہ شوبھا یاترا ریالی سے خطاب کریں گے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی نے بتایا کہ دوپہر 12 بجے شروع ہونے والی اِس ریالی کا اختتام رات 8 بجے اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے اور اُنھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریالی کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس نے اس موقع پر کئی علاقوں میں ٹریفک تحدیدات پر عائد کئے ہیں اور ریالی کے راستوں پر ٹریفک کا رُخ موڑ دیا گیا ہے۔ سری رام نومی کے پیش نظر پولیس نے ساؤتھ ، ایسٹ اور ویسٹ زونس سے وابستہ روڈی شیٹرس کو انتباہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شرانگیزی میں ملوث نہ ہوں۔ کمشنر ٹاسک فورس کی ٹیمیں شرپسند عناصر اور روڈی شیٹرس کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کمشنر پولیس حیدرآباد نے دو دن قبل دونوں شہروں میں ریالیوں میں ڈی جے کے استعمال پر امتناع عائد کیا ہے اور اس کے استعمال پر پولیس کارروائی کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT