Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / رام گوپال ورما کیخلاف ویمنس آرگنائزیشن کی شکایت

رام گوپال ورما کیخلاف ویمنس آرگنائزیشن کی شکایت

پاناجی ؍ ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوم خواتین پر رام گوپال ورما کے اہانت آمیز ٹوئٹ نے اُنھیں مشکل میں ڈال دیا ہے کیوں کہ خواتین کی ایک تنظیم نے فلمساز کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی سے ملحق رن راگنی کی طرف سے شکایت میں مطالبہ کیا گیا کہ ورما کے خلاف آئی پی سی سیکشن 292 اور سائبر قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ورما سوشیل میڈیا پر تنازعات کے معاملہ میں نئے نہیں ہیں۔ اُنھوں نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا : ’’کاش دنیا کی تمام خواتین مردوں کو اس طرح کی تسکین دے پاتیں جیسے سنی لیون دیتی ہے۔‘‘ شکایت میں کہا گیا کہ فلمساز نے بین الاقوامی یوم خواتین پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ خواتین کی سخت توہین کی ہے۔ کانگریس نے بھی ورما کے جنسی نوعیت کے ریمارکس پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT