Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / رام گوپال یادو کی سماجوادی پارٹی میں بحالی

رام گوپال یادو کی سماجوادی پارٹی میں بحالی

لکھنو 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کے رکن رام گوپال یادو کو ‘ جنہیں 23 اکٹوبر کو سماجوادی پارٹی سے چھ سال کیلئے خارج کردیا گیا تھا آج دوبارہ پارٹی میں بحال کردیا گیا ہے ۔ پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ان کے رشتہ دار رام گوپال یادو کے پارٹی سے اخراج کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ پارٹی کے ترجمان ‘ قومی جنرل سکریٹری ‘ راجیہ سبھا میں پارٹی لیڈر اور پارٹی کی قومی پارلیمانی بورڈ کے رکن کی حیثیت سے وہ برقرار رہیں گے اور ان کے اخراج کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے ۔ ملائم سنگھ یادو نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ رام گوپال یادو ‘ چیف منسٹراتر پردیش اکھیلیش سنگھ یادو سے قربت کیلئے جانے جاتے ہیں اور انہیں 23 اکٹوبر کو پارٹی سے خارج کریاد گیا تھا ۔ یہ فیصلہ پارٹی سربراہ کی ہدایت پر کیا گیا تھا ۔ رام گوپال یادو ملائم سنگھ اور شیوپال کے رشتہ کے بھائی ہیں اور وہ اکھیلیش سنگھ یادو سے بہت زیادہ قربت رکھتے ہیں۔ رام گوپال یادو کے اخراج کا اعلان کرتے ہوئے شیوپال سنگھ نے ان کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کو کمزور کیا ہے اور اکھیلیش حکومت کو کمزور کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT