Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانا تنگا پر ہندوستانی کھلاڑیوں کی شدید تنقید

رانا تنگا پر ہندوستانی کھلاڑیوں کی شدید تنقید

نئی دہلی۔16جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈکپ 2011 کے فائنل کو فِکسڈ کہنے پر چیمپئن ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی گوتم گھمبیر اور آشیش نہرا نے سابق کپتان ارجنا راناتنگا کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں، کان نہ دھرے جائیں۔ چھ سال بعد مبینہ میچ فکسنگ کی کہانی پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فائنل میں 97 رنز کی یارگار اننگز کھیلنے والے گوتم نے کہا کہ سابق کپتان تنگا کو فکسنگ پر ثبوت کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔ فائنل سے محروم ایونٹ کے ہیرو آشیش نہرا نے بھی رانا تنگا پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات پر توجہ ہی نہیں دینی چاہئے، الٹا سوال اٹھا دیا کہ اگر رانا تنگا سے یہ پوچھا جائے کہ 1996 میں سری لنکا کیسے چیمپئن بنی تو کیسا لگے گا؟ اس حوالے سے ہربھجن سنگھ نے یہ کہہ کر لب کشائی سے گریز کیا کہ رانا تنگا کے یہ الزامات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ رانا تنگا نے ہندوستان کے خلاف فائنل میں اکثر اپنے کھلاڑیوں کے ان فِٹ ہونے اور فیلڈرز کی خراب کارکردگی کو فکسنگ سے جوڑا ہے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر ثبوت بھی پیش کریں گے۔ یادرہے کہ سری لنکائی ٹیم کے سابق کپتان رانا تنگا نے 2011 ورلڈ کپ کے فائنل کو فکسڈ قرار دے کر نہ صرف ہندوستانی کھلاڑیوں بلکہ سری لنکائی کھلاڑیوں کو بھی ناراض کردیا ہے۔

سرفرازاحمد کا یارک شائر سے معاہدہ
لندن ۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے انگلینڈ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لئے یارکشائر سے معاہدے پر دستخط کردیے۔ رپورٹ کے مطابق چمپیئنزٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاؤنٹی ٹیم میں آسٹریلیائی کھلاڑی پیٹرہینڈز کومب کی جگہ لیں گے۔ہینڈزکومب کو آسٹریلیائی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنا ہے تاہم آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے کا تنازعہ تاحال حل نہ ہوسکا ہے۔سرفرازاحمد متوقع طور پر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے 5 میچوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے اور انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے وکٹ کیپرکی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازاحمد کو چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT