Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹرافی :آندھرا کو سبقت

رانجی ٹرافی :آندھرا کو سبقت

ممبئی  ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا کے بولروں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چار روزہ رانجی ٹرافی گروپ سی میچ میں آج ہریانہ کو محض 103 پر آل آؤٹ کردیا جبکہ خود آندھرا نے اپنی پہلی اننگز میں 253 اسکور کئے تھے ۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آج میچ کے دوسرے روز ویریندر داہیا اور ایس جی روہیلا ہی ایسے بیٹسمین رہے جو ہریانہ کی طرف سے 20 کا انفرادی اسکور عبور کرپائے ۔ میڈیم پیسر سیوا کمار نے 5/25کی عمدہ بولنگ کی جس نے آندھرا کو پہلی اننگز میں 150 رنز کی سبقت دلائی۔سیواکمار کو دیگر میڈیم پیسر کارتک رمن اور لیفٹ آرم اسپنر بھارگو بھٹ سے بھی مدد ملی جنھوں نے آپس میں چار وکٹیں لئے ۔
ویسٹ ہام یونائیٹیڈ تشدد پر
امتناعی احکام
لندن  ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ ہام یونائیٹیڈ نے کہا ہے کہ لگ بھگ 200 افراد کو انگلش لیگ کپ کے میچ میں تشدد برپا کرنے پر امتناعی احکام کا سامنا ہے ۔ یہ واقعہ چیلسی کے خلاف میچ سے متعلق ہے ۔ گڑبڑ میچ کے اختتامی مرحلے میں شروع ہوئی جب ویسٹ ہام والے 2-1 کی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ پولیس کو مداخلت کرنا پڑا  جبکہ دونوں طرف کے حامی بوتلوں اور پلاسٹک کی نشستوں کو ایک دوسرے پر پھینکنے لگے تھے ۔ لندن اسٹیڈیم میں جسے سابق میں اولمپک اسٹیڈیم کہا جاتا تھا ، بھاری پولیس نفری تعینات کی گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT