Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹرافی مقابلوں کیلئے تیسرے مقام کی مخالفت

رانجی ٹرافی مقابلوں کیلئے تیسرے مقام کی مخالفت

ممبئی ۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹرافی کے مقابلے غیر جانبدار مقام پر کھیلے جانے کی کپتانوں اور کوچز نے مخالفت کردی۔ سیزن 2016-17  کے اختتام پر ایک اجلاس میں تیسرے مقام ، امپائرنگ کے معیار، معاوضوں میں اضافے ، شیڈولنگ، پلیئنگ کنڈیشنزاوردیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سریندر کھنہ ، سیکریٹری امیتابھ چوہدری ، انتظامی کمیٹی کے عہدیدار ڈائنا ایڈولجی اور راما چندر گوہا بھی موجود تھے۔ کپتانوں نے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔
بارسلونا کے سابق صدر گرفتار
بارسلونا۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا کے سابق صدر سانڈرو روسیل کو برازیلین فٹ بال ٹیم کی امیج رائٹس سے متعلق منی لانڈرنگ پر گرفتار کرلیا گیا۔ کیٹا لونیا کے شمال مشرقے علاقے میں کارروائی کے دوران چار ،پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں اسپینی کلب کے سابق سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں اور رقم کی منتقلی پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT