Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹرافی گروپ اے میچ آسام کی راجستھان کے خلاف کامیابی

رانجی ٹرافی گروپ اے میچ آسام کی راجستھان کے خلاف کامیابی

گوہاٹی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ارون کارتک کی شاندار سنچری اور کرشنا داس کے میچ میں 10 وکٹس کے بہترین مظاہرہ کی بدولت گروپ اے رانجی ٹرافی کے میچ میں آسام نے راجستھان کے خلاف ایک اننگز اور 152 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ارون کارتک نے آسام کیلئے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز اسکور کئے تھے جبکہ ان کی ٹیم نے راجستھان کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹس پر 422 رنز بناتے ہوئے اننگز ڈیکلر کردی تھی ۔ جواب میں راجستھان کی بیٹنگ لائین اپ کو کرشنا داس نے تہس نہس کردیا ۔ انہوں نے راجستھان کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹس حاصل کئے ۔ دوسری اننگز میں 236 رنوں سے پچھڑی ہوئی راجستھان کی ٹیم چوتھے اور آخری دن صرف 84 رنوں پرڈھیر ہوگئی ۔ اروپ داس اور کرشنا نے فی کس پانچ پانچ وکٹس حاصل کرتے ہوئے راجستھان کی اننگز کو سمیٹ دیا ۔ کرشنا داس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ انہوں نے میچ میں جملہ 55 رنز خرچ کرتے ہوئے دس وکٹس حاصل کئے ۔ اس کامیابی کے ساتھ آسام کو ایک بونس پوائنٹ بھی حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT