Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹراوفی : 41 ویں کامیابی کیلئے ممبئی کی کوشش

رانجی ٹراوفی : 41 ویں کامیابی کیلئے ممبئی کی کوشش

دھاول کلکرنی ٹیم میں دوبارہ شامل ، چہارشنبہ سے فائنل
ممبئی۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹروفی کی تاریخ میں اپنی 41 ویں اور گزشتہ دو سال کے دوران پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے ممبئی کرکٹ ٹیم کی کوششوں کو آج اس وقت نمایاں تقویت حاصل ہوئی جب پونے میں سوراشٹرا کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میچ میں حصہ لینے کیلئے اس کے بولر دھاول کلکرنی دوبارہ فٹ ہوگئے۔ جو میسورو میں جھارکھنڈ کے خلاف کھیلے گئے ایک کوارٹر فائنل میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے والے میچ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں مدھیہ پردیش کے خلاف کٹک میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ ٹیم میں کلکرنی کی شمولیت کے سوا کوئی دوسری تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانا اسکواڈ بدستور برقرار ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ممبئی نے 40 ویں رانجی ٹروفی فتح 2012-13ء کے دوران حاصل کی تھی۔ جب فائنل میں اس کا مقابلہ موجودہ حریف سوراشٹرا سے ہی ہوا تھا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ فائنل 24 فروری سے شروع ہوگا۔ کپتان آدتیہ تارے کی ٹیم میں دھاول کلکرنی، ابھیشیک نائر، شریاس ایّر، سوریہ کمار یادو، اکھل ہروادسر، سدیش لاڈ، صوفیان شیخ، سنگھل پاٹل (جونیر)، اقبال عبداللہ، بدر عالم، شردول ٹھاکر، بلویندر سنگھ، سندھو (جونیر)، بھاوین ٹھکر، وشال، ڈھابولکر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT