Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹروفی، بنگال کیخلاف مدھیہ پردیش کی جیت کٹک میں ہفتہ کو سیمی فائنل، ممبئی سے مقابلہ

رانجی ٹروفی، بنگال کیخلاف مدھیہ پردیش کی جیت کٹک میں ہفتہ کو سیمی فائنل، ممبئی سے مقابلہ

ممبئی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) رانجی ٹروفی کوارٹر فائنل کے پانچ روزہ میچ میں بنگال کے کپتان منوج تیواری اور اوسط سے کم درجہ کے بیٹسمین پنکج شاہ نے انفرادی سنچریاں بنانے کے باوجود اپنی ٹیم کو مدھیہ پردیش کے خلاف شکست سے نہیں بچا سکے۔ بنگال کے کھلاڑیوں نے 113/3 کے مجموعی اسکور پر کھیل کے آخری دن 788 رنز کے ناقابل تسخیر ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اور چائے کے وقفہ تک سخت جدوجہد جاری رکھی۔ تیواری (124)، شاہ (118) اور اشوک ڈنڈا (52) نے بہترین کھیل کا مظاہرہ جس کے بعد ان کی ٹیم 432 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایشور پانڈے نے 93 رنز کے عوض 4 وکٹس لے کر مدھیہ پردیش کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 45 وکٹس دے کر 4 وکٹس حاصل کیا تھا۔ پہلی مرتبہ کھیلنے والے بولر چندر کانت سکورے نے اس میچ میں 6 وکٹس حاصل کیا جس میں دوسری اننگز میں 114 رنز کے عوض محصلہ 3 وکٹس بھی شامل ہیں۔ رانجی ٹورنمنٹ کے 9 مقابلوں میں بنگال کے خلاف مدھیہ پردیش کی لگاتار دوسری کامیابی ہے۔ فاتح ٹیم کا آئندہ مقابلہ رانجی ٹورنمنٹ میں 40 مرتبہ چمپین رہ چکی ٹیم ممبئی سے ہوگا۔ جب دونوں کے مابین پانچ روزہ فائنل 13 فروری سے کٹک میں شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT