Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹروفی : حیدرآباد کو تریپورہ کیخلاف بونس پوائنٹ متوقع

رانجی ٹروفی : حیدرآباد کو تریپورہ کیخلاف بونس پوائنٹ متوقع

حیدرآباد ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)میزبان حیدرآباد تریپورہ کیخلاف رانجی ٹروفی گروپ سی میچ میں آج یہاں مہمانوں کو فالو آن پر مجبور کرنے کے بعد بونس کے بشمول 7 پوائنٹس کے حصول کی راہ پر گامزن نظر آرہا ہے ۔ تیسرے دن اسٹمپس پر تریپورہ نے اپنی دوسری اننگز میں 25/0 اسکور کئے جبکہ اُن کی پہلی اننگز 237 پر سمٹ گئی تھی جو میزبانوں کیلئے 211 کی بڑی سبقت ثابت ہوئی ۔ حیدرآباد نے اپنی پہلی اننگز میں ہنوما وہاری (219) کی ڈبل سنچری کے بل بوتے پر 548 اسکور کئے تھے ۔ تریپورہ میچ میں ہنوز 187 رنز پیچھے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT