Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رانجی ٹروفی : حیدرآباد 143/0 سرویسز نے 353 اسکور کئے

رانجی ٹروفی : حیدرآباد 143/0 سرویسز نے 353 اسکور کئے

نئی دہلی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد نے سرویسز کو اپنے رانجی ٹروفی گروپ سی کرکٹ میچ میں آج یہاں 353 پر آل آؤٹ کرنے کے بعد دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 143/0 اسکور کرلئے۔ سرویسز نے 244/3 پر احیاء کرتے ہوئے اپنے کل کے اسکور میں محض 109 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران سات وکٹیں کھو دیئے۔ کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین کپتان سومیک چٹرجی نے 135 اور یشپال سنگھ نے 51 کے انفرادی اسکورز پر کھیلنا شروع کیا لیکن یشپال کوئی رن اضافہ نہیں کئے اور کپتان 156 پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد صرف مظفرالدین خالد (35) نے قابل لحاظ رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی وکٹ پر ڈٹ کر نہ کھیل پائے۔ جواب میں حیدرآباد کی عمدہ شروعات ہوئی جبکہ اوپنرز تنمئے اگروال (47 ناٹ آؤٹ) اور آکاش ریڈی (89 ناٹ آؤٹ) دن کا کھیل ختم ہونے تک آؤٹ نہیں ہوئے ۔ یہ دونوں پہلی وکٹ کیلئے 143 رنز کی رفاقت نبھاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT