Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / راڈریگو ڈوئیرفلپائن کے آئندہ صدر

راڈریگو ڈوئیرفلپائن کے آئندہ صدر

منیلا ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن پارلیمنٹ سے جاریہ ماہ انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والے راڈریگو ڈوٹیر کو ملک کا آئندہ صدر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے ایک مشترکہ اجلاس میں بیالٹ پیپرس کی گنتی کے نتائج ظاہر کئے گئے جس میں ڈوٹیر کو زائد از 6 ملین ووٹس سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ البتہ کامیابی کے اس جشن میں ڈوٹیر نے شرکت نہ کرتے ہوئے جنوبی فلپائن میں اپنے آبائی مقام ڈواؤ میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔

 

دولت اسلامیہ جنگجوؤں سے لڑائی میں آسٹریلیائی شہری ہلاک
سڈنی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں دولت اسلامیہ جہادیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک آسٹریلیائی شہری ہلاک ہوگیا۔ اس طرح کرد افواج کے ساتھ دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے ساتھ دوبدو لڑائی میں مارے جانے والا یہ تیسرا آسٹریلیائی شہری بتایا گیا ہے۔ سابق آسٹریلیائی فوجی جیمس برائٹ جو تقریباً 40 سال کا ہے، کے بارے میں سوشیل میڈیا میں ’’شہید‘‘ ہوجانے کی خبریں گشت کررہی ہیں۔ دریں اثناء کردش پیپلز پروٹکشن یونٹ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ برائٹ نے دیگر تین کرد سپاہیوں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

TOPPOPULARRECENT