Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / راڈوانسکا سیمی فائنل میں داخل

راڈوانسکا سیمی فائنل میں داخل

واشنگٹن۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا نے چین کی پینگ شوئے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سٹ میں مسابقتی کھیل ہوا۔ پولِش کھلاڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-5 سے برتری حاصل کی۔ دوسرے سٹ میں اگنیشکا رڈوانسکا نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے باآسانی 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

تھرنگا پر 2 مقابلوں کی پابندی‘کپگیدرا کپتان
پالی کیلے۔25 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکائی کرکٹ ٹیم کو آج ایک اور نقصان برداشت کرنا پڑا ہے کیونکہ ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا پر سست بولنگ کی پاداش میں 2 مقابلوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب ہندوستان کے خلاف آئندہ دو مقابلوں کے لئے ٹیم کی قیادت چمرا کپگیدار کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT