Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / راکی یادو کے پستول لائسنس کی دہلی سے اجرائی

راکی یادو کے پستول لائسنس کی دہلی سے اجرائی

مرکزی حکومت سے ڈپٹی چیف منسٹر بہار کی وضاحت طلبی
پٹنہ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوسی یادو نے آج یہ وضاحت طلب کی کہ دہلی میں مناسب جانچ پڑتال کے بغیر راکی یادو نے کس طرح پستول کا لائسنس حاصل کی اور اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ دہلی سے واپسی کے بعد پٹنہ ایرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی اے (مرکزی حکومت) کو پہلے یہ وضاحت کرنی چاہئے کہ راکی یادو نے کس طرح دہلی سے پستول کا لائسنس حاصل کیا۔ آر جے ڈی لیڈ نے کہا کہ دہلی پولیس چونکہ مرکز کی زیرنگرانی کام کرتی ہے لہٰذا قواعد کے برخلاف لائسنس کی اجرائی کے بارے میں وضاحت پیش کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT