Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / راہل گاندھی سے تلنگانہ کانگریس صدر اتم کمار ریڈی کی ملاقات

راہل گاندھی سے تلنگانہ کانگریس صدر اتم کمار ریڈی کی ملاقات

نئی دہلی 14جون (سیاست نیوز )تلنگانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی کی پارٹی چھوڑتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت سے بظاہر پریشان صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے مسئلہ سے انہوں نے واقف کروایا ۔ پارٹی کی موجودہ صورتحال ،مستقبل کے لائحہ عمل اور پارٹی کو ریاست میں مستحکم کرنے کے سلسلہ میں بھی دونوں لیڈروں نے تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کو روکنے کیلئے مختلف ہدایتیں راہل گاندھی نے دی ۔ تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ سے بھی انہوں نے ملاقات کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مسئلہ پر جلد ہی ڈگ وجئے سنگھ دہلی میں تلنگانہ پارٹی کے لیڈروں کی میٹنگ طلب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT