Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / راہول سندیش یاترا میں تصادم ، حملہ آور کانگریس سے معطل

راہول سندیش یاترا میں تصادم ، حملہ آور کانگریس سے معطل

بریلی( اتر پردیش ) ۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول سندیش یاترا کے دوران کانگریس لیڈروں میں تصادم کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ انولہ لوک سبھا حلقہ میں سریولی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں پیش آیا ۔ اس حلقہ کے سابق انچارج اشفاق سقلانی نے اس یاترا کا خیرمقدم کرنے کیلئے اپنے مقام پر مدعو کیا تھا۔ لیکن پارٹی سٹی یونٹ کے سابق صدر اتل عرف موہیت گپتا پھر کل رات حملہ کردیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگیندر کمار نے آج بتایا کہ وہ اس واقعہ سے اگاہ ہیں اور حملہ آور کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ پولیس نے اس خصوص میں ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ ضلع صدر کانگریس رام دیو پانڈے نے بتایا کہ یاترا کے پہنچتے ہی اشفاق نے اتول کو گاڑی سے کھینچ لیا اور اپنے حامیوں کے ساتھ زدوکوب کیا۔ اتول کو بچانے کیلئے بعض کارکنوں نے مداخلت کی تو انہیں بھی مارپیٹ کی۔ بعد ازاں اتول کو بریلی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ سندیش یاترا میں موجود اے آئی سی سکریٹری اور انچارج یاترا شکیل احمد نے صدر پردیش کانگریس راج ببر کو اطلاع دینے پر اشفاق کو پارٹی سے 6سال کیلئے معطل کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT