Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / راہول سے معذرت خواہی کا بی جے پی کا مطالبہ مسترد

راہول سے معذرت خواہی کا بی جے پی کا مطالبہ مسترد

راہول گاندھی کے دورہ کرناٹک کا اعلان، قیاس آرائیوں کا خاتمہ
نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ راہول گاندھی وزیر خارجہ سشماسوراج کے خلاف اپنے تبصرہ کی بناء پر معذرت خواہی کریں۔ کانگریس نے کہا کہ انہوں نے قانون فوجداری کے تحت سشماسوراج سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئی جرم نہیں کیا ہے، جس کیلئے انہیں جیل بھیجا جاسکے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے یہ کہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کا راہول گاندھی کے بہنوئی رابرٹ وڈرا پر الزام مردہ گھوڑے پر چابک برسانے کے مترادف ہے۔ اننت پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج راہول گاندھی کے دورہ کرناٹک کے بارے میں قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ کاشتکاروں کے مسائل اجاگر کرنے کی ملک گیر پدیاترا مہم کے ایک حصہ کے طور پر عنقریب کرناٹک کا بھی دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT