Monday , May 1 2017
Home / Ads Others / راہول میں مودی کا پردہ فاش کرنے کی صلاحیت نہیں‘ کجریوال

راہول میں مودی کا پردہ فاش کرنے کی صلاحیت نہیں‘ کجریوال

نئی دہلی: چیف منسٹر ارویندکجریوا ل نے آج کہاکہ راہول گاندھی میںیہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کا پرد ہ فاش کرسکیں جیسا کہ کانگریس نائب صدر کو یہ خوف ہے کہ ان کے بردار نسبتی رابرٹ واڈرا کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی میںیہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ نریندرمودی کا پردہ فاش کرسکیں اور جس دن راہول ایسا کرینگے اس د ن مودی رابرٹ واڈرا کوگرفتار کروائیں گے ۔

کجریوال راہول گاندھی کے ان ریمارکس پر تبصرہ کررہے تھے جس میں گاندھی نے کہاکہ تھا کہ’’ ان کے پاس مودی کے بدعنوانیوں میں شامل ہونے کی تفصیلات موجود ہیں‘‘۔

اور راہول گاندھی کا یہ بھی الزام تھاکہ انہیں اسی وجہہ سے پارلیمنٹ میں بولنا نہیں دیاجارہا ہے۔ دودن قبل ارویندر کجریوال نے راہول گاندھی کو چیلنج کیاتھا کہ اگر ان کے پاس تفصیلا ت موجود ہیں تو وہ مودی کا پردہ فاش کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT