Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / راہول نے سڑک پر پڑے زخمی نوجوان کی مدد کی

راہول نے سڑک پر پڑے زخمی نوجوان کی مدد کی

لکھنؤ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج حادثہ کے بعد سڑک پر زخمی پڑے نوجوان کو ہاسپٹل پہنچانے میں مدد کی۔ پارلیمانی حلقہ امیتھی کے دو روزہ دورہ کے بعد وہ نئی دہلی واپسی کیلئے لکھنؤ ایرپورٹ جارہے تھے، کہ راستہ میں انہوں نے ایک نوجوان کو زخمی حالت میں پڑا دیکھا۔ راہول گاندھی نے فوری اپنے قافلہ کو رکنے کی ہدایت دی اور پھر انہوں نے گاڑی سے باہر نکل کر اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے ساتھ موجود ایمبولنس کے ذریعہ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائی جائے۔ بعدازاں انہوں نے اس نوجوان کو ہاسپٹل منتقل اور ارکان خاندان کو مطلع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا۔ اس نوجوان کو سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرانے کے باعث پیر کی ہڈی میں فریکچر آ گیا تھا۔ اسے سیول ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT