Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / راہول پرفوتیدار کے اندازے غلط : سدھاکر ریڈی

راہول پرفوتیدار کے اندازے غلط : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد۔26اکٹوبر ( پی ٹی آئی) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے کانگریس رکن پی سدھاکر ریڈی نے اپنی پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کی قائدانہ صلاحیتوں کو چیلنج کئے جانے سے متعلق کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ایک سینئر رکن مکھن لال فوتیدارکے تاثرات کو غلط اندازوں پرمبنی قرار دیا ۔ اے آئی سی سی کے سابق سکریٹری سدھاکر ریڈی نے  فوتیدارکے خلاف ان کے اس ریمارک پر تادیبی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’  فوتیدارکے تاثرات اگر درست بھی ہیں تو انہں پریشانی کس بات کی ہے ؟  راہول جی سخت محنت کررہیہیں‘ سارے ملک کا دورہ کررہے ہیں ‘‘ ۔  فوتیدارجو سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے قریبی مددگار رہے ہیں‘اپنی کتاب ’’ برگ چنا ‘‘ میں اس تاثر کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں راہول گاندھی کی قائدانہ صلاحیتوں کو کانگریس میں چیلنج کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ اندرا گاندھی نے اپنی پوتی پرینکا کو اپنی حقیقی سیاسی وارث و جانشین قرار دیتے ہوئے پیش قیاسی کی تھی کہ آئندہ صدی اس ( پرینکا) کی ہوگی ۔ وہ چمک جائے گی اور عوام اُس ( پرینکا) میں مجھے دیکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT