Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / راہول پر سوامی کے الزامات ’’بکواس‘‘ : ڈگ وجئے

راہول پر سوامی کے الزامات ’’بکواس‘‘ : ڈگ وجئے

اندور ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سبرامنیم سوامی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ صدر کانگریس راہول گاندھی پر عائد الزامات بکواس ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ راہول گاندھی برطانوی نہیں ہندوستانی شہری ہیں۔ کانگریس پہلے ہی سوامی کے الزامات کی مذمت کرچکی ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ انہیں سوامی کے ایسے بیانات پر حیرت ہوتی ہے۔ ان سے بڑا کوئی دوسرا جھوٹا آدمی نہیں ہے۔ بعض کانگریسی قائدین نے پارٹی کی باگ ڈور راہول گاندھی کے سپرد کردینے کا مطالبہ بھی کیا ہے کیونکہ راہول گاندھی کا مظاہرہ بہار انتخابات میں شاندار رہا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے کل الزام عائد کیا تھا کہ راہول گاندھی نے خود کو برطانوی شہری قرار دیا ہے۔ تاہم بعد میں کانگریس نے ان الزامات کو مکمل طور پر جھوٹے قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ کے عدم رواداری کے موضوع پر بیان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ یہ بی جے پی قائدین کا کلچر بن چکا ہیکہ وہ غیرذمہ دارانہ بیانات دیتے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT