Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / راہول کا دورہ سلیکان ویلی شمسی توانائی سے دلچسپی

راہول کا دورہ سلیکان ویلی شمسی توانائی سے دلچسپی

واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ہندوستان کیلئے صاف ستھری اور قابل تجدید توانائی کے اثرات کو سمجھنے کیلئے آج کیلفیورنیا میں واقع شمسی توانائی کے ایک تحقیقی مرکز اور امریکہ میں برقی کار تیار کرنے والے سرکردہ ادارہ سسلا کا دورہ کیا۔ 47 سالہ راہول نے ’سن پاور‘ میں کئی گھنٹے گذارتے ہوئے شمسی توانائی کے فائدوں اور نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔ ان کے ساتھ اس دورہ میں شامل کانگریس کے ایک سینئر لیڈر سیام پتروڈا نے سلیکان ویلی میں سن پاور ریسرچ سنٹر کے دورہ کے بعد کہاکہ ’’(اس مرکز کے دورہ کا) نظریہ ہندوستان میں (شمسی توانائی کے) امکانی اثرات کو سمجھنا تھا‘‘۔ سن پاور کارپوریشن ایک ایسا امریکی توانائی ادارہ ہے جو سولار پیانلس اور کرسٹلائن سلیکان فوٹو وولٹاٹک سل بناتا ہے۔ راہول نے گذشتہ روز کیلیفورنیا کے فریمنٹ علاقہ میں ٹیسلافیکٹری کا دورہ کیا تھا۔ یہ ایک امریکی آٹوموبائیل تیار کرنے والا ادارہ ہے جہاں توانائی کو محفوظ کرنے کی کمپنی ہے۔ علاوہ ازیں کیلیفورنیا کے پالو آلٹو میں سولار پیانل بھی تیار کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT