Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / راہول ‘ کجریوال کے خلاف تحقیقات کی گنجائش نہیں ‘ پولیس

راہول ‘ کجریوال کے خلاف تحقیقات کی گنجائش نہیں ‘ پولیس

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے آج ایک عدالت سے کہا کہ راہول گاندھی ‘ اروند کجریوال کے بشمول چھ افراد کے خلاف دائر کردہ درخواست کی تحقیقات اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔ یہ درخواست ان افراد کے خلاف فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل حملوں پر سوال کرنے پر داخل کی گئی تھی ۔ پولیس نے اڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گگن دیپ سنگھ کی عدالت میں پیش کردہ ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ریمارکس کا حوالہ دیا گیا ہے وہ اس مقام پر نہیں کئے گئے جو اس عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے ۔ جگت پوری پولیس نے عدالت میں یہ رپورٹ داخل کی ۔ درخواست گذار کے وکیل رکشپال سنگھ نے تاہم اس رپورٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ اگر یہ معاملہ کسی اور مقام کا بھی ہے تو ایک زیرو ایف آئی آر کسی اور مقام پر در جکرتے ہوئے اسے متعلقہ مقام کو منتقل کیا جاسکتا ہے تاکہ مزید تحقیقات ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دلیل کی تائید میںکئی عدالتی فیصلے آئندہ تاریخ سماعت کو پیش کرسکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پولیس نے اس مسئلہ پر اپنی رپورٹ پیش کردی ہے اور اس پر آئندہ سماعت اورمباحث 22 مارچ کو منعقد ہونگے ۔ راہول و کجریوال نے سرجیکل حملوں کے بعد ریمارکس کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT