Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / راہول کو قومی صدر بنانے کی تجویزمنظور

راہول کو قومی صدر بنانے کی تجویزمنظور

جئے پور،10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کانگریس نے آج راہل گاندھی کو کل ہند کانگریس کا صدر بنانے کی تجویز اتفاق رائے سے پاس کردی۔کانگریس کے دفتر میں ریاستی نمائندوں کی میٹنگ میں ریاستی صدر سچن پائلٹ نے راہل گاندھی کو پارٹی کا قومی صدر بنانے کی تجویز رکھی جس کی حمایت نمائندوں نے ہاتھ اٹھاکر کی۔پارٹی کے ریاستی صدر کی تقرری کا حق پارٹی کے رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو سونپنے کی ایک تجویز سابق ریاستی صدر ڈاکٹر سی پی جوشی نے رکھی ،اور نمائندوں نے اس کی بھی حمایت کی۔اسی طرح اپوزیشن کے لیڈر رامیشور ڈوڈی نے کل ہند کانگریس کے نمائندوں کی تقرری کا حق بھی پارٹی کے اعلی کمان کو سونپنے کی تجویز رکھی ، ریاستی نمائندوں نے اس کی حمایت بھی کی۔میٹنگ میں سابق وزیراعلی جگنناتھ پہاڑیا ،سابق وزیر بی ڈی کللا ،ڈاکٹر سی پی جوشی اور کانگریس لیڈر موہن پرکاش سمیت چار سو نمائندے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT