Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / راہول کو پارٹی صدارت سنبھال لینی چاہئے : جوشی

راہول کو پارٹی صدارت سنبھال لینی چاہئے : جوشی

نئی دہلی 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں کانگریس امور کے نگران پارٹی جنرل سکریٹری سی پی جوشی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کے ورکرس کا یہ خیال ہے کہ راہول گاندھی کو پارٹی کی صدارت سنبھال لینی چاہئے ۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد کی کامیابی کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کانگریس ورکرس کا یہ احساس ہے کہ راہول گاندھی کو پارٹی کی صدارت قبول کرلینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کانگریس نائب صدر کو اس عظیم اتحاد کا معمار قرار دیا اور کہا کہ راہول نے اہم انتخابات میں مفاہمت کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل یو لیڈر نتیش کمار نے اس اتحاد کو قیادت فراہم کی جبکہ راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے اس اتحاد کو استحکام و طاقت بخشی تھی ۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ بہار کے کارکن اور قائدین چاہتے ہیں کہ اس تعلق سے خود پارٹی صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی اپنے طور پر فیصلہ کریں۔ کارکنوں نے اپنی رائے ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کی کامیابی پر کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT