Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / راہول کو پارٹی کی پُرجوش قیادت سے دلچسی نہیں تو ہٹ جائیں : یوتھ لیڈر

راہول کو پارٹی کی پُرجوش قیادت سے دلچسی نہیں تو ہٹ جائیں : یوتھ لیڈر

تھرواننتاپورم ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ایک سینئر یوتھ کانگریس لیڈر نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپیل کی ہے کہ اگر وہ پارٹی کی قیادت پیش پیش رہتے ہوئے کرنا نہیں چاہتے تو ’’سبکدوش‘‘ ہوجائیں۔ فیس بک کے ذریعہ اسٹیٹ یوتھ کانگریس وائس پریسیڈنٹ سی آر مہیش نے کہا کہ راہول کو اگر پارٹی کی پُرجوش قیادت سے دلچسپی نہیں تو وہ ہٹ جائیں۔ ’’آپ کو آنکھیں کھول کر دیکھنا چاہئے کہ وہ سیاسی جماعت جس نے ملک بھر میں اپنا اثر پھیلایا، اب اُس کی جڑیں اکھاڑی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈبلیو سی ممبر اے کے انٹونی جو کیرالا اسٹوڈنٹس یونین کی تائید کے ساتھ نیشنل لیڈر کے طور پر اُبھرے، نئی دہلی میں بدستور ’’مونی بابا‘‘ بنے ہوئے ہیں۔

 

پرجاپتی کیخلاف تازہ ایف آئی آر
لکھنؤ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جیل میں قید اترپردیش کے ایک سابق وزیر گیاتری پرساد پرجاپتی ایک نئی مصیبت سے دوچار ہوگئے جب ان کے خلاف سرکاری ملازمت دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک شخص سے مبینہ طور پر رقم وصول کرنے کے الزام پر ایک ایف آئی آر درج کرلیا گیا۔ ضلع میرٹھ کے پرتپور کے ساکن راکیش پرجاپتی کی شکایت پر گوتم پلی  پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شکایت کے مطابق سابق وزیر نے راکیش کے ایک رشتہ دار کو سرکاری ملازمت دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے 2015ء میں 6 لاکھ روپئے وصول کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT