Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / راہول کو کانگریس صدر بنانے یو پی کانگریس کی قرارداد

راہول کو کانگریس صدر بنانے یو پی کانگریس کی قرارداد

لکھنو 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کانگرسے کمیٹی نے آج ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کو پارٹی کا قومی صدر بنایا جانا چاہئے ۔ یو پی کانگریس کے صدر راج ببر نے پارٹی قائدین کے ایک اجلاس میں یہ قرار داد پیش کی اور اس قرار داد کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے ۔ پارٹی ترجمان امرناتھ اگروال نے یہ بات بتائی ۔ 47 سالہ راہول گاندھی کانگریس کے نائب صدر ہیں اور وہ اپنی والدہ کی مدد کر رہے ہیں جو پارٹی کی صدر ہیں۔ سونیا گاندھی نے 1998 میں سیتارام کیسری کے بعد پارٹی کی صدارت سنبھالی تھی اور وہ پارٹی کی 131 سالہ تاریخ میں سب سے طویل وقت تک خدمات انجام دینے والی صدر ہیں۔ یو پی کانگریس نے ندائی ووٹ سے اس قرار داد کو منظوری دی کہ راہول گاندھی کو کل ہند کانگریس کا صدر بنایا جانا چاہئے ۔ راج ببر نے کہا کہ یہ ہر کانگریسی کا ذمہ ہے کہ وہ راہول گاندھی کو پارٹی کا صدر بنانے کی جدوجہد کی تائید کرے اور دوسروں کو بھی اس کیلئے تیار کرے ۔

TOPPOPULARRECENT