Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / راہول کی ریکارڈ سنچری، ہندوستان 9 وکٹوں سے فاتح

راہول کی ریکارڈ سنچری، ہندوستان 9 وکٹوں سے فاتح

ہرارے 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنے پہلے ہی ونڈے میں اوپنر کے ایل راہول نے سنچری اسکور کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف ہندوستان کو 9 وکٹوں کی کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ راہول نے اپنی اننگز میں 115 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ ناقابل تسخیر 100 رنز اسکور کئے جبکہ امبتی رائیڈو نے 62 رنز کی اننگز کی کھیلی۔ کامیابی کے لئے مطلوبہ 169 رنز کا نشانہ ہندوستان نے 42.3 اوورس میں 173/1 کی شکل میں حاصل کرلیا۔ قبل ازیں ہندوستانی بولروں نے وکٹ سے ملنے والی مدد کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود رکھا۔ برندر سرن نے 42 رنز کے عوض دو اور دھون کلکرنی نے 42 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کامیاب  بولر جسپریت بومرا ثابت ہوئے جنھوں نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم 49.5 اوورس میں آل آؤٹ ہوگئی اور ایک موقع پر اِسے 150 رنز کا نشانہ عبور کرنا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن ایلٹن چکمبورا نے 65 گیندوں میں 41 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اپنے ملک کے لئے 200 ونڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مہندر سنگھ دھونی جوکہ زمبابوے کے خلاف تین مقابلوں کی سیریز میں نوجوان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، وہ ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیاٹنگ کے لئے مدعو کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT