Monday , March 27 2017
Home / سیاسیات / راہول کی مودی کو مبارکباد ، وزیراعظم کا جوابی ٹوئٹ

راہول کی مودی کو مبارکباد ، وزیراعظم کا جوابی ٹوئٹ

نئی دہلی ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج بی جے پی کی اُترپردیش اور اُتراکھنڈ میں کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا جس نے کانگریس کو اقتدار دلایا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ میں ’’جمہوریت آباد رہے ‘‘ تحریر کیا ۔ اس کے علاوہ انھوں نے پنجاب میں کانگریس کی کامیابی پر وہاں ہونے والے چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ کو مبارکباد دی اور سالگرہ پر اُن کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT