Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی ایوان میں محوخواب

راہول گاندھی ایوان میں محوخواب

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج گجرات میں دلتوں پر حملہ پر مباحث کے دوران راہول گاندھی سو رہے تھے۔ بی جے پی اور بی ایس پی نے انہیں جہاں تنقیدوں کا نشانہ بنایا وہیں کانگریس نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر اپنا موبائیل فون دیکھ رہے تھے۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی گذشتہ سال نومبر میں لوک سبھا کی تصویر دکھائی جس میں انہیں ایوان میں سوتے ہوئے دکھایا گیا۔ آج لوک سبھا میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ جس وقت دلتوں پر حملہ کے سلسلہ میں مختصر مباحث کا جواب دے رہے تھے۔ لوک سبھا ٹی وی پر راہول گاندھی کو دکھایا گیا جس میں وہ آنکھیں بند کئے حالت نیند میں دکھائی دے رہے تھے۔ مرکزی وزیر تھاورچند گہلوٹ نے کہا اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ دلتوں کو انصاف کیلئے وہ راضی نہیں۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا اس سے دلتوں کے بارے میں راہول گاندھی کی سنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT