Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی بچے ہیں : کجریوال

راہول گاندھی بچے ہیں : کجریوال

نئی دہلی ۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ’’ بچہ ‘‘ قرار دیا جنھوں نے دہلی کی ایک سلم بستی میں کی گئی انہدامی کارروائی پر عام آدمی پارٹی کے احتجاج کے بارے میں سوال اُٹھایا تھا۔ کجریوال نے کہاکہ راہول گاندھی ابھی بچے ہیں ، شاید کانگریس پارٹی نے اُنھیں یہ نہیں بتایا کہ انڈین ریلویز مرکزی حکومت کے تحت ہے ۔ جنوبی دہلی میں کی گئی اس انہدامی کارروائی کے خلاف عام آدمی پارٹی ارکان نے پارلیمنٹ میں احتجاج کیا تھا ۔ راہول گاندھی نے اس احتجاج پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی یہ دھرنا کیوں منظم کررہی ہے ؟ وہ دہلی میں اقتدار پر ہے ؟

TOPPOPULARRECENT