Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی سے اویمن چنڈی کی ملاقات

راہول گاندھی سے اویمن چنڈی کی ملاقات

تھروننتھا پورم۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر اویمن چنڈی نے آج بتایا کہ کانگریس ہائی کمان بہت جلد کیرالا کے پارٹی اُمور میں مداخلت کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کل نئی دہلی میں نائب صدر اے آئی سی سی راہول گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی اُمور پر تبادلہ خیال کیا تھا، آج فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ اس ملاقات سے وہ مطمئن ہیں۔ واضح رہے کہ اویمن چنڈی نے ریاست میں حالیہ ضلع کانگریس صدور کے انتخاب پر ناراضگی ظاہر کی تھی کہا ہے کہ پارٹی کو عوام کی توقعات کے مطابق کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے 14جنوری کو منعقدہ پارٹی کی سیاسی اُمور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT