Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی نے اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

راہول گاندھی نے اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی۔8نومبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو آج ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔ مسٹر راہول گاندھی نے ٹویٹر پر کہاکہ “مسٹر ایل کے اڈوانی جی کو اپنی سالگرہ پر میں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں”۔ واضح رہے کہ اڈوانی آج 89 سال کے ہو گئے ہیں۔

سونیا نے گاندھی جی کے پوتے کے انتقال پر تعزیت کی
نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج مہاتما گاندھی کے پوتے کانو بھائی گاندھی کی موت پر اظہار افسوس کیا۔ تاریخی ڈانڈی مارچ کا حصہ رہی آخری چند شخصیات کے طور پر انہیں یاد کرتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا ”نمک ستیہ گرہ کے دوران مہاتما گاندھی کی چھڑی پکڑ کر چلنے والے بچے کے طور پر انہیں شہرت حاصل ہوئی تھی۔کانگریس کے لاکھوں ورکروں رہنماؤں اور تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں کی جانب سے مسز گاندھی نے کانو بھائی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنا بچپن اور جوانی آزادی کی جدوجہد کے لئے وقف کردی تھی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT