Sunday , April 30 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کریں گے۔ آزاد

راہول گاندھی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کریں گے۔ آزاد

جموں: کانگریس لیڈر غلام نبی آزادنے اتوار کے روز کہاکہ راہول گاندھی کو اگر پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع دیاگیا تووہ وزیراعظم کو بے نقاب کریں گے۔’’ انہیں( راہول گاندھی) کو ایوان میں کچھ بولنا چاہتے ہیں اسے لئے انہیں موقع نہیں دیا جارہا ہے ۔

اگر انہیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع دیاگیا تووہ( وزیراعظم )بے نقاب ہوجائیں گے‘‘۔راجیہ سبھا میں کانگریس کے اپوزیشن لیڈر نے رپورٹرس سے یہ بات کہی۔آزاد نے کہاکہ اگر کچھ چھپا یا نہیں جارہا ہے تو پھر کیوں حکومت اوربرسراقتدار حکومت کے اراکین پارلیمنٹ راہول گاندھیکو ایوان میں بات کرنے نہیں دے رہے ہیں۔

آزاد نے مزیدکہاکہ ’’ کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ وہ( وزیراعظم ) کو راہول گاندھی نے نقاب کردیں گے‘‘۔آزاد جو جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر بھی ہیں نے پچھلے پانچ ماہ سے وادی کی ابتر صورتحال کاذمہ دار بی جے پی کو ٹھراتے ہوئے کہاکہ بی جے پی جوحکومت کی شراکت دار بھی ہے ریاست کی عوام کے ساتھ بھلائی نہیں کررہی ہے۔

آزادنے کہاکہ’’ جہاں تک جموں کشمیر کا مسئلہ ہے ہم نے پہلے ہی وزیراعظم کو انتباہ دیا ہے کہ بی جے پی جموں او رکشمیر کی عوام کے ساتھ انصاف نہیں کررہی ہے۔

پچھلے پانچ چھ ماہ سے وادی میں جوحالات پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہہ بی جے پی کا ریاست میں برسراقتدار آنا ہے‘‘۔رابرت واڈرا کی بیکانیر میں اراضی کے معاملے میں آزاد نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عوام کو اس قسم کے مسائل اٹھاتے ہوئے ’’ بیوقوف ‘‘رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب کبھی بی جے پی اور اس کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی بات کی جاتی ہے تب بی جے پی ایسا ہوا ہے ویسا ہوا ہے یاد آتا ہے۔اگستا ویسٹ لینڈ معاملہ پر آزاد نے کہاکہ ’’ کبھی کبھی وہ اگستا کا مسلۂ اٹھاتے ہیں۔

اس مسلئے پر پارلیمنٹ میں چھ گھنٹوں تک ہم نے بحث کرائی ہے ۔اس مسلئے پر کچھ ضرور ہوا ہے جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور یوپی اے حکومت میں ہی اس پر سی بی ائی تحقیقات کی پہل کی گئی تھی‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT