Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی پر این ایس یو کارکنوں کی برہمی

راہول گاندھی پر این ایس یو کارکنوں کی برہمی

New Delhi: Congress Vice President Rahul Gandhi addressing the media after a meeting with several ex-servicemen at party headquarters in New Delhi on Friday. PTI Photo by Subhav Shukla (PTI11_4_2016_000128B)

بھوبنیشور ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این ایس یو این آئی کارکن آج کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج امور اوڈیشہ بی کے ہری پرساد کے کمرہ میں زبردستی داخل ہوگئے۔ ان پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے چیخنے چلانے لگے کیونکہ لال تیندو ودیادھر موہاپاترا کی آخری رسومات میں جو اوڈیشہ کانگریس کے ایک نامور قائد تھے۔ کسی سینئر کانگریس قائد بشمول نائب صدر کل ہند کانگریس راہول گاندھی نے شرکت نہیں کی تھی۔ موہاپاترا کا انتقال گروگرام کے ایک خانگی دواخانہ میں اتوار کی شب ہوا تھا۔ ہری پرساد کے کمرہ میں زبردستی داخل ہوکر جہاں اوڈیشہ کانگریس کے صدر پرساد ہری چندن ایک اجلاس منعقد کررہے تھے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت کی جانب سے موہاپاترا کو نظرانداز کرنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ انہوں نے کمرہ میں موجود کانگریس کے سکریٹری سبہانکر سرکار اور دہلی کے قائد راہول گاندھی کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔

 

این ڈی تیواری کو اتراکھنڈ رتن ایوارڈ
دہرہ دون۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اتراکھنڈ ہریش راوت نے آج کہاکہ ان کے ایک کٹر حریف سابق چیف منسٹر نارائن دت تیواری کو ریاست کے 17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتراکھنڈ رتن کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT